پاکستانیوں کے خلاف فلمیں بنانے پر مہوش حیات کی بولی وڈ پر تنقید
ناروے میں مہوش حیات کو پرائیڈ آف پرفارمنس ایوارڈ دیا گیا اور اس موقع پر ان کی تقریر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔
پاکستانی اداکارہ مہوش حیات کو رواں سال تمغہ امتیاز سے نوازا گیا تھا اور اب انہیں ناروے کی وزیراعظم ارنا سولبرگ نے اوسلو میں پرائیڈ آف پرفارمنس ایوارڈ دیا اور اس موقع پر ان کی تقریر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔
انہوں نے کہا 'فلمی صنعت میں ہم بہت زیادہ ذمہ داری کا بوجھ اٹھاتے ہیں، سنیما بہت طاقتور ہوتا ہے اور یہ لوگوں کی ذہنیت، رویے بدل ستکا ہے، میرا دل سے ماننا ہے کہ ہولی وڈ فلمیں اور پروگرامز میرے ملک کی تضحیک کرتے ہیں اور ہمیں پسماندہ دہشتگرد کے روپ میں دکھاتے ہیں، جس سے مغرب کے ذہن متاثر ہوتا ہے، یہ پاکستان کے بارے میں لوگ کی رائے پر بہت زیادہ اثرانداز ہوتے ہیں'۔