جی ہاں ندا یاسر کے مارننگ شو میں یہ دونوں بہنیں اپنی ملبوسات کی تشہیر کے لیے شریک ہوئی تھیں اور دوران گفتگو انہوں نے ذہنی صحت کے بارے میں بھی اپنی رائے دی۔
یہ کلپ سوشل میڈیا پر وائرل ہوچکا ہے جس میں واضح ہے کہ یہ دونوں ڈپریشن کا ذمہ دار غذا کو سمجھتی ہیں۔
عروہ حسین نے کلپ میں کہا آج کل بہت زیادہ مسئل ہیں، ہم لوگوں سے سنتے ہیں کہ انہیں ڈپریشن یا ذہنی مرض ہوگیا ہے، مگر یہ سب غذا کی وجہ سے ہے، اس کی کوئی اور وجہ نہیں?۔
ماورا حسین نے بھی اس کی تصدیق کرتے ہوئے کہا 'یہ سب اس وجہ سے ہے جو آپ جسم میں ڈالتے ہیں'۔
ویسے متوازن غذا کی اہمیت سے انکار ممکن نہیں جو صحت کے لیے بہت ضروری ہے مگر ذہنی امراض یا ڈپریشن کی وجہ صرف خوراک کو قرار دینا غلط ہے، بلکہ عام طور پر ڈپریشن کے شکار افراد میں کھانے کی خواہش ہی ختم ہوجاتی ہے یا وہ جنک فوڈ زیادہ کھانے لگتے ہیں، جو اس مرض کی ایک علامت سمجھی جاتی ہے۔
ہارورڈ میڈیکل اسکول کی ایک تحقیق کے مطابق ڈپریشن کی متعدد وجوہات ہوسکتی ہیں جن میں زندگی کے پرنتاﺅ لمحات، مخصوص ادویات کے سائیڈ ایفیکٹس دماغی یا جینیاتی کمزوری وغیرہ۔
ماورا حسین نے انسٹاگرام پر بھی اپنے بیان کا دفاع کرتے ہوئے ایک اسکرین شاٹ شیئر کیا جس پر لکھا ہے ;اگر آپ بہت زیادہ پراسیس گوشت، تلے ہوئے پکوان، ریفائن سریلز، ٹافیاں، پیسٹری اور چکنائی والی اشیا کھائیں تو ذہنی بے چینی اور مایوسی کا امکان بڑھ جاتا ہے'۔