باسکٹ بال پلیئر ٹیسٹ میں 'حاملہ' ثابت ہونے پر پابندی کا شکار
انٹرنیشنل باسکٹ فیڈریشن نے ڈونیل ڈی جے کوپر جونیئر نامی کھلاڑی پر 'فراڈ' کرنے پر 2 سال کی پابندی عائد کردی ہے۔
امریکا سے تعلق رکھنے والے ایک باسکٹ بال پلیئر کو یورین (پیشاب) ٹیسٹ میں دھوکے بازی کی کوشش اس وقت مہنگی پڑی جب نتائج سے معلوم ہوا کہ وہ تو حاملہ ہے۔
جی ہاں واقعی انٹرنیشنل باسکٹ فیڈریشن (فیبا) نے ڈونیل ڈی جے کوپر جونیئر نامی 28 سالہ کھلاڑی پر 'فراڈ' کرنے پر 2 سال کی پابندی عائد کردی ہے کیونکہ اس کے یورین ٹیسٹ میں ایسا ہارمون پایا گیا تھا جو عام طور پر حمل کے دوران نظر آتا ہے۔
شکاگو سے تعلق رکھنے والے ڈونیل کوپر نے یورپ میں پروفیشنل کھلاڑی طور پر کامیابی حاصل کی تھی، جس دوران یونان اور روس میں کھیلنے کے بعد اب اے ایس موناکو کا حصہ بنے، جس دوران 2017 میں فرنچ پرو اے کے موسٹ ویلیوایبل کھلاڑی بھی قرار پائے۔