’کارگل سے فوج کو نہ بلایا ہوتا، تو کشمیر آزاد ہوتا‘
بھارت کی جانب سے کلسٹر بموں کا استعمال عالمی قوانین کی خلاف ورزی ہے، بھارت مقبوضہ کشمیر میں مظالم ڈھا رہا ہے، وینا ملک
بھارتی حکومت کی جانب سے گزشتہ روز مقبوضہ کشمیر کو خصوصی حیثیت دینے والے تعزیرات ہند کے آرٹیکل 370 کو ختم کیے جانے پر جہاں پاکستانی حکومت اور سیاستدانوں نے احتجاج کیا، وہیں شوبز شخصیات بھی کشمیری عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتی دکھائی دیں۔
بھارتی حکومت کی جانب سے مقبوضہ جموں اور کشمیر کی خصوصی حیثیت کو ختم کیے جانے کی بولی وڈ شخصیات نے بھی مذمت کی اور اس عمل کو انسانی حقوق کی خلاف ورزی قرار دیا۔