مقبوضہ کشمیر: بھارت کی ‘دہشت گردی’ کی وارننگ پر سیاحوں کی واپسی
بھارت کے زیر تسلط جموں اور کشمیر میں بھارتی حکومت کی جانب سے ‘دہشت گرد’ حملے کے خطرات کی وارننگ جاری کرنے پر وادی میں موجود ہزاروں سیاح اور طلبا میں خوف و ہراس پھیل گیا اور واپسی کے لیے قطاریں لگ گئیں۔
غیرملکی خبرایجنسی اے ایف پی کی رپورٹ کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں ہزاروں کی تعداد میں مزید بھارتی فوجیوں کو تعینات کردیا گیا ہے جہاں دہائیوں سے جاری جنگ میں ہزاروں افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔
مقبوضہ کشمیر کی ریاستی حکومت نے ایک روز قبل ہی سیاحوں کو وادی سے چلے جانے کو کہا تھا جس کی وجہ انہوں نے یہ بتائی تھی کہ ‘خفیہ اطلاعات ہیں کہ خطے میں دہشت گردی کا خطرہ ہے’۔
ریاستی حکومت کی ہدایت کے بعد غیرملکیوں سمیت ہزاروں سیاحوں نے سری نگر ایئرپورٹ کا رخ کیا جن میں سے اکثریت کے پاس ٹکٹ بھی نہیں تھے۔
مزید پڑھیں:بھارت نے کنٹرول لائن پر کلسٹر بم سے شہریوں کو نشانہ بنایا، پاک فوج