گوگل پکسل 4 ٹچ اسکرین ٹیکنالوجی کے خاتمے کا آغاز؟
اس اسمارٹ فون میں راڈار ٹیکنالوجی کو استعمال کیا جائے گا جس کی بدولت دور سے ہاتھ کو حرکت دے کر فیچرز استعمال ہوسکیں گے۔
گوگل اپنا نیا فلیگ شپ فون پکسل 4 رواں سال اکتوبر میں متعارف کرائے گا مگر اس کی جانب سے ڈیوائس کے نئے فیچرز کے بارے میں تفصیلات جاری کی جارہی ہیں اور اس سے عندیہ ملتا ہے کہ یہ فون ٹچ اسکرین ٹیکنالوجی کے خاتمے کا آغاز ثابت ہوسکتا ہے۔
درحقیقت گوگل نے رواں ہفتے اس ڈیوائس کے حوالے سے کئی لیکس کی تصدیق خود کرتے ہوئے بتایا ہے کہ یہ پہلا اسمارٹ فون ہوگا جس میں راڈار ٹیکنالوجی کو استعمال کیا جائے گا جس کی بدولت صارفین دور سے محض ہاتھ کو حرکت دے کر متعدد فیچرز استعمال کرسکیں گے۔