فیس بک نے سعودی حکومت کی حمایت کرنے والے 350 اکاؤنٹس معطل کردیے
معطل کیے گئے اکاؤنٹس کے ذریعے سعودی حکومت کے پروپیگنڈے کی تشہیر کی جا رہی تھی، فیس بک انتطامیہ
دنیا کی سب سے بڑی سوشل ویب سائٹ فیس بک نے پہلی مرتبہ سعودی عرب کی حکومت کی مبینہ حمایت کرنے والے 350 جعلی اکاؤنٹس کو معطل کردیا۔
اس ایکشن سے قبل فیس بک نے سعودی عرب کی مبینہ مخالفت کے لیے ایران سمیت مشرق وسطیٰ کے دیگر ممالک سے چلائے جانے والے جعلی فیس بک اکاؤنٹس بند کیے تھے۔