انسانی اعضاء کی پیوندکاری جانوروں میں ہوگی
جاپانی حکومت نے اپنے قوانین میں تبدیلی کرکے ماہرین کو جانوروں میں انسانی اعضاء کی پیوندکاری و نشو و ونما کی اجازت دے دی۔
جاپانی ماہرین پہلے بھی چوہوں اور سوئر میں انسانی اعضاء کی پیوندکاری کے تجربات کرتے رہے ہیں اور ان میں انہیں ابتدائی کامیابیاں بھی حاصل ہوئی ہیں۔
جاپانی ماہرین نے چوہوں کے پیٹ میں ایک لبلبہ تیار کرکے اسے دوسرے چوہے میں ٹرانسپلانٹ کرنے کا کامیاب تجربہ بھی کر چکے ہیں۔
تاہم اب حکومت نے ماہرین کو بڑے پیمانے پر جانوروں میں انسانی اعضاء کی پیوندکاری و نشو و نما کی اجازت دے دی۔
سائنسی جریدے ’نیچر‘ کے مطابق اسٹین فورڈ یونیورسٹی کے ماہر پروفیسر ہیرو موتسو ناکاؤچی کی تجویز پر جاپانی حکومت نے انسانی اعضاء کی پیوندکاری و نشو و نما کے قوانین میں تبدیل کردی۔
قوانین میں تبدیلی کے بعد پروفیسر ہیرو موتسو ناکاؤچی اور ان کی ٹیم کو بڑے پیمانے پر جانوروں کے پیٹ میں انسانی اعضاء کی پیوندکاری و نشو نما کرنے کی قانونی اجازت مل گئی۔