دیا مرزا نے 11 سالہ تعلق توڑ دیا، شوہر سے علیحدگی کا اعلان
اداکارہ اور ان کے شوہر نے سوشل میڈیا پر اپنی شادی کو ختم کرنے کا اعلان کردیا۔
بولی وڈ اداکارہ دیا مرزا نے سوشل میڈیا پر اپنے شوہر اور بزنس مین ساحل سنگھا سے 11 سالہ تعلق توڑنے کا اعلان کرنے ہوئے علیحدگی کا فیصلہ کرلیا۔
دیا مرزا اور ان کے شوہر نے سوشل میڈیا پر بیان جاری کیا جس میں انہوں نے ایک دوسرے سے علیحدہ ہونے کا اعلان کیا، جس کے سامنے آنے کے بعد ان کے مداح حیران رہ گئے۔
اپنے بیان میں اداکارہ نے لکھا کہ '11 سال تک ایک ساتھ رہنے کے بعد اب ہم دونوں نے ایک دوسرے سے الگ ہونے کا فیصلہ کرلیا، ہم دونوں ہمیشہ دوست رہیں گے اور پیار اور احترام کے ساتھ ایک دوسرے کو سپورٹ کریں گے، جہاں ہمارا سفر ہمیں الگ راستے لے جائے گا، وہیں ہم اس ساتھ کے لیے شکرگزار ہیں جو ہمارا ایک دوسرے سے رہا'۔
انہوں نے اپنی فیملی اور مداحوں کا شکریہ بھی ادا کیا، جبکہ درخواست کی کہ اس موقع پر ان کی نجی زندگی کا خیال کیا جائے۔