کھیل

سرفراز کو ٹیسٹ ٹیم کی قیادت سے ہٹانے کا فیصلہ

قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد کی ون ڈے اور ٹی20 کی کپتانی کا فیصلہ دو اگست کو کرکٹ کمیٹی کے اجلاس میں ہوگا۔
Welcome

قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد کی ٹیسٹ کپتانی خطرے میں پڑ گئی اور پاکستان کرکٹ بورڈ نے انہیں ٹیسٹ ٹیم کی قیادت سے ہٹانے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

ذرائع کے مطابق ورلڈ کپ کے بعد قومی ٹیم مہیں ممکنہ اکھاڑ پچھاڑ کے پیش نظر کپتان سرفراز احمد کی ٹیسٹ ٹیم کی قیادت خطرے میں پڑ گئی ہے اور پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی) نے کپتان سرفراز احمد کو ٹیسٹ ٹیم کی کپتانی سے ہٹانے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

ٹیسٹ کرکٹ سے سرفراز کی قیادت واپس لیے جانے کا قوی امکان ہے تاہم ان کی ون ڈے اور ٹی20 کی کپتانی کا فیصلہ دو اگست کو کرکٹ کمیٹی کے اجلاس میں ہوگا۔

ذرائع کے مطابق سرفراز احمد اگلے ٹی20 ورلڈکپ تک کپتان برقرار رہ سکتے ہیں جبکہ انہیں ون ڈے ٹیم کا بھی کپتان برقرار رکھا جا سکتا ہے۔

سرفرازاحمد کی جگہ ٹیسٹ ٹیم کی کپتانی شان مسعود یا تجربہ کار اسد شفیق کو دیے جانے کا امکان ہے۔