اچانک ہارٹ اٹیک سے موت کا باعث بننے والی وجہ سامنے آگئی
اچانک ہارٹ اٹیک کی وجہ ایک جین ہے جو انسانوں میں لاکھوں سال پہلے انسانی جسم میں ڈی ایکٹیویٹ ہوگیا تھا۔
دیگر جانداروں کے برعکس انسانوں میں اچانک ہارٹ اٹیک کا امکان بہت زیادہ ہوتا ہے، جس کی اب تک کوئی واضح وجہ سامنے نہیں آسکی تھی، تاہم اب سائنسدانوں نے اسے دریافت کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔
تحقیق میں دریافت کیا گیا کہ اچانک ہارٹ اٹیک کی وجہ ایک جین ہے جو انسانوں میں لاکھوں سال پہلے انسانی جسم میں ڈی ایکٹیویٹ ہوگیا تھا۔
امراض قلب کے دوران شریانیں سکڑ کر بلاک ہوجاتی ہیں اور اس کے نتیجے میں ہارٹ اٹیک کا خطرہ بڑھتا ہے ، شریانوں کے بلاک ہونے کے متعدد عناصر جیسے موٹاپا، فشار خون، تمباکو نوشی اور خون میں کولیسٹرول وغیرہ ہوتے ہیں، تاہم ہارٹ اٹیک کے 15 فیصد کیسز میں دریافت کیا گیا کہ ان افراد کو شریانوں کے مسائل کا سامنا ہی نہیں تھا۔