واٹس ایپ میں رواں سال کی سب سے بڑی تبدیلی؟
واٹس ایپ دنیا کی مقبول ترین میسجنگ سروس ہے مگر اس کے صارفین کو اکثر ایک بڑے مسئلے کا سامنا ہوتا ہے۔
واٹس ایپ دنیا کی مقبول ترین میسجنگ سروس ہے جس کے ماہانہ صارفین کی تعداد ڈیڑھ ارب سے زائد ہے، مگر اس میں ایک بڑا مسئلہ درپیش ہوتا ہے۔
اور وہ ہے کہ واٹس ایپ استعمال کرنے کے لیے آپ کو اپنے موبائل فون کی لازمی ضرورت ہوتی ہے، یقیناً اس میسجنگ سروس میں ویب یا ڈیسک ٹاپ ایپ میں سائن ان کرکے مختلف فیچرز کو استعمال کیا جاسکتا ہے، مگر اس کے لیے بھی فون کو قریب رکھ کر انٹرنیٹ سے کنکٹ رکھنا پڑتا ہے اور ہاں ایک واٹس ایپ اکاﺅنٹ ایک وقت میں صرف ایک ڈیوائس پر ہی کام کرتا ہے۔
تاہم اب یہ سب کچھ بدلنے والا ہے اور درحقیقت یہ رواں سال واٹس ایپ کی چند بڑی تبدیلیوں میں سے ایک ہوگی۔