روس: غیر قانونی احتجاج میں شریک ایک ہزار سے زائد افراد گرفتار
اپوزیشن رہنماؤں کو مقامی انتخابات سےدور رکھنے کا فیصلہ واپس لینے کیلئےانتظامیہ پر دباؤ ڈالنے کیلئے احتجاج کیا جارہا تھا۔
روس کے دارالحکومت ماسکو میں پولیس نے اپوزیشن کے غیر قانونی احتجاج میں حصہ لینے والے ایک ہزار سے زائد مظاہرین کو گرفتار کر لیا۔
اپوزیشن کی جانب سے حزب اختلاف کے اہم رہنماؤں کو مقامی انتخابات سے دور رکھنے کا فیصلہ واپس لینے کے لیے شہری انتظامیہ پر دباؤ ڈالنے کے لیے احتجاج کیا جارہا تھا۔
ماسکو میں مقامی انتخابات کے شفاف انعقاد کے لیے کئی روز سے احتجاج اور مظاہرے کیے جارہے ہیں۔
غیر ملکی خبر رساں ایجنسی 'اے ایف پی' کے مطابق سرکاری اعداد و شمار کے مطابق غیر قانونی احتجاجی ریلی میں حصہ تقریباً 3 ہزار 500 افراد سڑکوں پر آئے، جن پر پولیس نے لاٹھی چارج کیا۔