پاکستانی فلم 'ڈارلنگ' وینس فلم فیسٹیول میں جگہ بنانے میں کامیاب
نوجوان ہدایت کار صائم صادق کی فلم کی شوٹنگ لاہور میں کی گئی تھی جس کی کہانی لاہور کے تھیٹر ڈانس کی تھیم پر مبنی تھی۔
پاکستانی فلم ساز صائم صادق کی فلم 'ڈارلنگ' 86 سال پرانے وینس فلم فیسٹیول میں اپنی جگہ بنانے میں کامیاب ہوگئی۔
فلم 'ڈارلنگ' کی شوٹنگ لاہور میں کی گئی تھی جس کی کہانی لاہور کے تھیٹر ڈانس کی تھیم پر مبنی تھی۔
صائم صادق کی فلم 'ڈارلنگ' پاکستان کی پہلی فلم ہے جو دنیا کے سب سے پرانے فیسٹیول میں جگہ بنانے میں کامیاب ہوئی، اس کے علاوہ اس فلم کی کانز اور برلن فلم فیسٹیول میں نمائش بھی کی جاچکی ہے۔