سعودی فرمانروا کرائسٹ چرچ حملے کے 200 متاثرین کے میزبان
نیوزی لینڈ میں سعودی سفیر نے کرائسٹ چرچ مساجد پر دہشت گردی کے متاثرین کو حج پر روانہ کیا۔
سعودی فرمانروا شاہ سلمان کرائسٹ چرچ حملے کے 200 متاثرین کی میزبانی کر رہے ہیں۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے اے پی کی رپورٹ کے مطابق نیوزی لینڈ میں سعودی سفیر نے کرائسٹ چرچ مساجد پر دہشت گردی کے متاثرین کو حج پر روانہ کیا۔
واضح رہے کہ رواں سال مارچ میں نیوزی لینڈ میں ہونے والے حملے میں 51 افراد ہلاک ہوئے تھے۔
کرائسٹ چرچ سے متاثرہ خاندان کی فرد آیہ العمری نے حج پر روانہ ہوتے ہوئے کہا کہ 'مجھے لگتا ہے کہ میرے بھائی میرے ساتھ ہوں گے'۔
مزید پڑھیں: سانحہ کرائسٹ چرچ : نیوزی لینڈ میں ہتھیاروں سے متعلق قوانین مزید سخت