حمیمہ ملک کا خود پر گھریلو تشدد کیے جانے کا انکشاف
مجھے دھمکیاں دی گئیں، بدزبانی اور موت کے منہ تک پہنچادینے والے تشدد کا نشانہ بنایا گیا، حمیمہ ملک
گزشتہ دنوں اداکار محسن عباس حیدر کی اہلیہ نے ان پر تشدد کا الزام عائد کیا تھا اور اب اداکارہ حمیمہ ملک سوشل میڈیا پر سابق شوہر کی جانب سے کیے جانے والے تشدد کا ذکر کیا ہے۔
حمیمہ ملک نے اپنی بہن دعا ملک کے ساتھ فاطمہ سہیل کی حالت کا عینی شاہد ہونے کا دعویٰ تھا او راب انسٹاگرام پر انہوں نے انکشاف کیا ہے کہ خود گھریلو تشدد کی شکار رہی ہیں۔
انسٹاگرام اسٹوریز میں انہوں نے لکھا 'اگرچہ اس کو کئی سال گزر گئے، مگر وہ وقت اور درد بھرے دن رات اب بھی مجھے ڈراتے ہیں، میں اس وقت 19، 20 سال کی لڑکی تھی، جو اپنے خاندان کو بھی اپنے چیختے زخم نہیں دکھاسکی'۔