ملائیشیا کے بادشاہ نے کم عمر بیوی کو طلاق کیوں دی، حقائق سامنے آگئے
گزشتہ روز خبر سامنے آئی تھی کہ ملائیشیا کے سابق بادشاہ سلطان محمد پنجم نے شادی کے محض ایک سال بعد اپنی کم عمر اہلیہ کو طلاق دے دی۔
رپورٹس کے مطابق سلطان محمد پنجم نے خود سے 23 برس کم عمر روسی نژاد اہلیہ ریحانا کو شادی کے ایک سال بعد اور بچے کی پیدائش کے کچھ ہی ہفتوں بعد طلاق دی۔
دلچسپ بات یہ ہے کہ سلطان محمد پنجم نے روسی نژاد دوشیزہ سے گزشتہ برس شادی کرنے کے بعد بادشاہت کو چھوڑا تھا۔
روسی نژاد دوشیزہ نے بادشاہ سلطان محمد پنجم سے شادی کے بعد اسلام قبول کرلیا تھا اور وہ ان کے ساتھ انتہائی خوش زندگی گزار رہی تھیں اور رواں برس مئی میں ہی جوڑے کا ہاں پہلے بچے کی پیدائش ہوئی تھی۔
بچے کی پیدائش کے کچھ ہی ہفتوں بعد دونوں میں طلاق ہوجانے پر دنیا حیران رہ گئی تھی۔
اگرچہ دونوں کے درمیان طلاق کی خبر سامنے آئی تھی، تاہم یہ رپورٹس نہیں تھیں کہ ان دونوں میں طلاق کی وجوہات کیا تھیں۔
یہ بھی پڑھیں: دوشیزہ سے شادی کے بعد ملائیشیا کے بادشاہ تخت سے دستبردار
تاہم اب خبریں سامنے آئی ہیں کہ دونوں میں ممکنہ طور پر بچے کی پیدائش کی وجہ سے ہی طلاق ہوئی، کیوں کہ سلطان محمد پنجم سمجھتے ہیں کہ ان کی اہلیہ کا ہاں پیدا ہونے والا بچہ ان کا نہیں ہے۔