افغانستان میں قیام امن کیلئے پاکستان اور امریکا کا مقصد مشترک ہے، عمران خان
پاکستان طالبان کو مذاکرات کے آغاز کے لیے میز پر لانے کی ہرممکن کوشش کرے گا، وزیراعظم کا امریکی کانگریس سے خطاب
وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ امریکا کی طرح پاکستان کا بھی یہی مقصد ہے کہ افغانستان میں جتنا جلدی ممکن ہوسکے امن کے حل تک پہنچا جائے۔
امریکی کانگریس کے اراکین سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ وہ امریکا کو بتائیں گے کہ ان کا ملک افغان امن عمل میں کیا کرسکتا ہے، ساتھ ہی انہوں نے یہ بھی کہا کہ پاکستان طالبان کو مذاکرات کے آغاز کے لیے میز پر لانے کی ہرممکن کوشش کرے گا۔
واضح رہے کہ وزیر اعظم نے اپنے دورے کے دوران امریکی اراکین کانگریس سے خطاب کیا، اس دوران اسپیکر نینسی پیلوسی نے ان کا استقبال کیا۔
مزید پڑھیں: طالبان کو افغان حکومت سے مذاکرات کیلئے آمادہ کروں گا، عمران خان
نینسی پیلوسی نے پاکستان کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ امریکا میں مقیم پاکستانی ہمارے لیے ایک ’بہترین تحفہ‘ ہیں۔