پاکستان

'ٹرمپ کا مسئلہ کشمیر کو متنازع ماننا ہی پاکستان کی جیت ہے'

عمران خان نے کشمیر میں بھارت کی ریاستی دہشت گردی کو مذاکرات کی میز پر شکست دے دی، معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان

وزیراعظم عمران خان کی معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ عمران خان سے ملاقات میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا مسئلہ کشمیر کو متنازع ماننا ہی پاکستان کی جیت ہے۔

کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ عمران خان نے کشمیر میں بھارت کی ریاستی دہشت گردی کو مذاکرات کی میز پر شکست دے دی۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ملاقات کامیاب ہوئی۔

انہوں نے مزید کہا کہ وزیراعظم پاکستان نے امریکی صدر کے سامنے پاکستان کا بیانیہ پیش کیا اور اسے منوا لیا۔

مزید پڑھیں: اگر بھارت جوہری ہتھیاروں سے دستبردار ہوجائے تو پاکستان بھی ایسا کردے گا، عمران خان

اپنی بات جاری رکھتے ہوئے کہا تھا کہ عمران خان نے ٹرمپ سے اپنا بیانیہ منواکر لیڈر ہونے کے ساتھ ساتھ رہبر ہونے کا بھی ثبوت دیا۔

فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ پاک امریکا رہنماؤں کی ملاقات نے بھارتی میڈیا کو چاروں شانے چت کردیا اور کل کی اس مثبت ملاقات کے بعد بھارتی میڈیا زہر اگل رہا ہے۔

معاون خصوصی برائے اطلاعات کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان سے ملاقات میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا مسئلہ کشمیر کو متنازع ماننا ہی پاکستان کی جیت ہے۔

کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ عمران خان نے کشمیر میں بھارت کی ریاستی دہشت گردی کو مذاکرات کی میز پر شکست دے دی۔

یہ بھی پڑھیں: 'ٹرمپ پاکستان کے ساتھ مضبوط تعلقات کے خواہاں، دورہ اسلام آباد کی دعوت بھی قبول کرلی'

انہوں نے کہا کہ پوری قوم ہی مذاکرات کی مستحق ہے کیونکہ ڈونلڈ ٹرمپ نے پوری دنیا کے سامنے پاکستانی قوم کو 'محنت کش قوم' کہا جسے پہلے انتہا پسندی سے جوڑا جاتا رہا۔

انہوں نے کہا کہ گرفتار بھارتی پائلٹ کی واپسی کا جو واقعہ ہوا وہ تاریخی ہے، جس سے پاکستان کا مضبوط بیانیہ سامنے آیا اور عمران خان کو امن کے داعی کے طور پر بھی دیکھا جارہا تھا۔

بھارتی پائلٹ کو واپس کرکے نئی دہلی کو امن قائم کرنے کا ایک اور موقع دیا گیا تھا اور انہیں بتایا تھا کہ امن کی خواہش ضرور ہے جسے کمزوری نہ سمجھا جائے۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ملاقات سے پاکستان کا اصل تشخص بحال ہوا، اور کل صرف پاکستانی بیانیے نہیں بکہ پورے پاکستان اور قوم کی جیت ہوئی ہے۔

مزید پڑھیں: وزیراعظم عمران خان اور امریکی صدر ٹرمپ کی ملاقات، مسئلہ کشمیر پر ثالثی کی پیشکش

فردوس عاشق اعوان نے یہ بھی کہا کہ وزیراعظم عمران خان کے نیابیے کو عالمی سطح پر تسلیم کیا گیا۔

معاون خصوصی نے کہا کہ افغان جنگ میں پاکستان کے کردار کو امریکا نے سراہا ہے، پاکستان نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں بڑی قربانیاں دی ہیں۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز وائٹ ہاؤس میں وزیراعظم عمران خان نے امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات کی جہاں امریکی صدر نے مسئلہ کشمیر پر ثالثی کا کردار ادا کرنے کی پیشکش کردی۔

ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے امور، تجارت اور بہتر تعلقات کے فروغ، خطے میں امن و استحکام، افغان مسئلہ اور دفاعی اور سیکیورٹی کے شعبے میں تعاون پر بات چیت ہوئی۔