کیا گوگل ٹچ ٹیکنالوجی کو 'الوداع' کہنے والا ہے؟
گوگل کے نئے فلیگ شپ فون کی نئی لیک تصاویر سامنے آئی ہیں جس میں کئی اہم فیچرز کا عندیہ دیا گیا ہے۔
کیا آپ کسی ایسے اسمارٹ فون کا تصور کرسکتے ہیں جس میں ٹچ اسکرین کو چھوئٹ بغیر کچھ فاصلے سے ہاتھ کو حرکت دیکر ڈیوائس کو استعمال کیا جاسکے؟
ایسا لگتا ہے کہ گوگل اپنے نئے فلیگ شپ فون پکسل 4 میں اسکرین سے کچھ دوری پر ہاتھوں کی مدد سے فیچرز کے استعمال کو زیادہ بہتر بنانے والی ہے۔
ٹوئٹر صارف آئس یونیورس نے پکسل 4 اور پکسل 4 ایکس ایل کی تصاویر لیک کی ہیں جن میں اوپر دائیں جانب ایک سوراخ نظر آرہا ہے جو کیمرے یا کسی ویژول سنسر کا نہیں لگتا۔