بیوی پر تشدد کے الزامات پر محسن عباس حیدر کا بیان سامنے آگیا
فاطمہ سہیل نے گزشتہ روز ایک فیس بک پوسٹ میں اپنے شوہر پر تشدد اور شادی کے بعد کسی سے افیئر چلانے کا الزام عائد کیا تھا۔
اداکار و گلوکار نے اپنی اہلیہ کی جانب سے تشدد کے الزام کو مسترد کردیا ہے۔
محسن عباس حیدر کی اہلیہ فاطمہ سہیل نے گزشتہ روز ایک فیس بک پوسٹ میں اپنے شوہر پر تشدد اور شادی کے بعد کسی سے افیئر چلانے کا الزام عائد کیا تھا۔
اس حوالے سے لاہور میں ایک پریس کانفرنس کرتے ہوئے محسن عباس حیدر نے کہا کہ وہ جو کچھ کہہ رہی ہیں وہ جھوٹ ہے 'میں نے ان کو چھوا بھی نہیں، یہ ٹھیک ہے کہ ماضی میں غصے کے حوالے سے مجھے مسائل رہے ہیں مگر اب میں بدل چکا ہوں'۔