خاتون پر دوران پرواز دروازہ کھولنے پر ایک لاکھ ڈالرز جرمانہ عائد
22 جون کو لندن سے ترکی جانے والی پرواز کے دوران اس خاتون نے طیارے کا دروازہ کھولنے کی کوشش کی۔
فضائی سفر کے دوران آپ کا خراب رویہ انتہائی بھاری جرمانے کا باعث بن سکتا ہے۔
اگر یقین نہیں آتا تو ایک 25 سالہ خاتون کول ہینز سے پوچھ لیں جن کو برطانوی فضائی کمپنی جیٹ 2 کے طیارے کے دوران 'جارحانہ اور خطرناک' رویے پر ایک لاکھ 6 ہزار ڈالرز (ایک کروڑ 69 لاکھ پاکستانی روپے سے زائد) کا جرمانہ عائد کیا گیا۔