'ہواوے کو بند کرنا امریکا کے پیچھے رہنے کا آغاز ہے'
حالات نے ہمیں اس قابل بنادیا ہے کہ ہمیں اب اپنی مصنوعات کے لیے امریکا پر انحصار کی ضرورت نہیں رہے گی۔
ہواوے پر امریکی پابندیوں میں آئندہ چند ہفتوں کے دوران کمی آنے کا امکان ہے تاہم کمپنی کے بانی کا کہنا ہے کہ حالات نے ہمیں اس قابل بنادیا ہے کہ ہمیں اب اپنی مصنوعات کے لیے امریکا پر انحصار کی ضرورت نہیں رہے گی۔
یاہو فنانس سے انٹرویو میں ہواوے کے بانی رین زینگ فائی نے امریکی حکومت کی پابندیوں سے نمٹنے کے لیے کمپنی کے منصوبوں کے ساتھ دیگر چیزوں پر بات کی۔