ارباز خان نے ملائیکا کو طلاق دینے کا سبب بتا دیا
ملائیکا اروڑا اور ارباز خان نے 1998میں شادی کی، دونوں کے ہاں 2003 میں بچے کی پیدائش ہوئی، دونوں میں 2017 میں طلاق ہوگئی۔
بولی وڈ اداکارہ ملائیکا اروڑا اور اداکار ارباز خان کے درمیان مئی 2017 میں طلاق ہوگئی تھی اور دونوں کی طلاق پر نہ صرف بولی وڈ شخصیات بلکہ ان کے مداح بھی حیران ہوگئے تھے۔
دونوں کی شادی تقریبا 20 سال تک چلی اور دونوں کو ایک جواں سالہ بیٹا بھی ہے۔
دونوں کی جوڑی کو بولی وڈ کی رومانوی جوڑی بھی تصور کیا جاتا تھا، تاہم ان کی طلاق نے سب کو حیران کردیا۔
بعد ازاں طلاق ہوجانے کے باوجود دونوں کو کچھ عرصے تک ایک دوسرے سے ملاقاتیں بھی کرتے دیکھا گیا، جس وجہ سے شائقین خیال کرنے لگے کہ شاید دونوں ایک بار پھر ایک دوسرے کے ہوجائیں گے۔
تاہم ایسا نہیں ہوا اور اب دونوں نے اپنے نئے نئے ساتھی تلاش کرلیے۔
جہاں ملائیکا اروڑا نے خود سے 11 برس کم عمر اداکار ارجن کپور سے تعلقات استوار کرلیے ہیں اور خبریں ہیں کہ دونوں جلد شادی بھی کرلیں گے۔