'یہ معجزہ ہی تھا کہ طیارہ لینڈ ہوگیا'
پرواز کے دوران طیارے میں 6 منٹ سے بھی کم وقت کا ایندھن باقی رہ گیا تھا اور پائلٹوں کو مدد کی کال کرنا پڑی۔
ایک طیارہ اس وقت مشکل کا شکار ہوگیا جب پرواز کے دوران اس کے پاس 6 منٹ سے بھی کم وقت کا ایندھن باقی رہ گیا تھا اور پائلٹوں کو مدد کی کال کرنا پڑی۔
بھارتی فضائی کمپنی وستارا کی پرواز یو کے 944 15 جولائی کو ممبئی سے دہلی کے لیے روزانہ ہوئی تھی جس میں 153 مسافر سوار تھے۔
برطانوی روزنامے انڈپینڈنٹ کی رپورٹ کے مطابق خراب موسم کے باعث اے 320نیو طیارہ دہلی میں لینڈ نہیں کرسکا اور اس کا رخ 420 کلومیٹر دور لکھنو کی جانب موڑ دیا گیا۔