ایل این جی کیس: مفتاح اسمٰعیل کی گرفتاری کیلئے نیب کے چھاپے
نیب حکام نے سابق وزیر خزانہ کی رہائش گاہ پر چھاپہ مارا لیکن وہ گھر نہیں ملے۔
قومی احتساب بیورو (نیب) کی ٹیم نے مائع قدرتی گیس (ایل این جی) کیس میں نامزد مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما اور سابق وزیر خزانہ مفتاح اسمٰعیل کو گرفتار کرنے کے لیے ان کی رہائش گاہ اور دفتر پر چھاپے مارے تاہم ان کی گرفتاری عمل میں نہ آسکی۔
واضح رہے کہ چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال نے مفتاح اسمٰعیل کے وارنٹ گرفتاری پر دستخط کیے تھے۔
بتایا گیا جب نیب حکام مفتاح اسمٰعیل کو گرفتار کرنے کراچی میں ان کی رہائش گاہ پر پہنچے تو انہیں اہلخانہ کی جانب سے مزاحمت کا سامنا کرنا پڑا۔
نیب افسران، خواتین پولیس اہلکاروں کے ہمراہ مفتاح اسمٰعیل کے گھر پہنچے تو انہیں صدر دروازے پر بھی روک دیا گیا۔