لائف اسٹائل

آر کیلی کی 20 پورن ویڈیوز سامنے آگئیں

ایوارڈ یافتہ امریکی گلوکار کو رواں ماہ 11 جولائی کو مزید 13 نئے جنسی جرائم الزامات کےتحت گرفتار کیا گیا تھا۔

کم سے کم 50 نابالغ لڑکیوں اور نوجوان خواتین کے ریپ اور جنسی استحصال سمیت بچوں کے ساتھ فحش تعلقات کے الزامات میں گرفتار معروف امریکی ایوارڈ یافتہ گلوکار رابرٹ سلویسٹرکیلی (آر کیلی) کے کیس میں نیا موڑ آگیا۔

رپورٹس ہیں کہ آر کیلی کے قریبی دوستوں نے گلوکار کی جانب سے کم عمر لڑکیوں کو ریپ کا نشانہ بنائے جانے کی بنائی گئی 20 ویڈیوز پولیس کے حوالے کردیں۔

گلوکار کے دوستوں نے پولیس کو ایک ایسے موقع پر ویڈیوز فراہم کی ہیں، جب کہ گلوکار کو جیل میں گئے ہوئے 4 دن ہو چکے ہیں اور ایک دن بعد ان کے کیس سماعت ہونی ہے۔

آر کیلی کو رواں ماہ 11 جولائی کو بچوں کے جنسی استحصال سمیت دیگر 13 جنسی جرائم کے الزامات کے تحت گرفتار کیا گیا تھا۔

آر کیلی کو امریکا کی فیڈرل پولیس نے تحویل میں لیا تھا اور اب تک وہ جیل میں ہیں جب کہ 16 جولائی کو انہیں عدالت میں پیش کیا جائے گا۔

رواں برس یہ دوسرا موقع ہے کہ آر کیلی کو گرفتار کیا گیا ہے، اس سے قبل انہیں رواں برس فروری میں گرفتار کیا گیا تھا، تاہم بعد ازاں انہیں ضمانت پر آزاد کیا گیا تھا۔

آر کیلی پر 2 بار فرد جرم بھی عائد کی جا چکی ہے—فوٹو: اے پی

خبر رساں ادارے ’ایسوسی ایٹڈ پریس‘ کے مطابق آر کیلی کو 16 جولائی کو عدالت میں پیش کیا جائے گا، جہاں جج ان پر جنسی جرائم کے تحت تمام مقدمات کی الگ الگ سماعتیں یا ایک ساتھ سماعتیں کرنے سے متعلق فیصلہ کریں گے۔

آر کیلی پر جہاں 50 نابالغ لڑکیوں اور نوجوان خواتین سے ریپ کے الزامات ہیں، وہیں ان پر رواں برس مئی میں مزید 11 نئے جنسی جرائم کے الزامات لگائے تھے۔

علاوہ ازیں رواں ماہ 11 جولائی کو انہیں مزید 13 نئے جنسی جرائم کے الزامات کے تحت گرفتار کیا گیا تھا۔

ان پر اب تک عدالت نے جنسی جرائم کے تحت 2 بار فرد جرم بھی عائد کر رکھی ہے، تاہم ان پررواں برس مئی میں لگائے 11 اور رواں ماہ جولائی میں لگائے گئے 13 الزامات پر سماعتیں ہونا باقی ہیں۔

دوسری جانب برطانوی اخبار ’دی سن‘ نے اپنی رپورٹ میں بتایا کہ آر کیلی کی گرفتاری کے بعد ان کے قریبی دوستوں نے گلوکار کی 20 پورن ویڈیوز کو پولیس کے حوالے کردیا۔

اخبار نے ذرائع سے بتایا کہ آر کیلی کے دوستوں کی جانب سے پولیس کے حوالے کی گئی پورن ویڈیوز میں نابالغ لڑکیوں اور نوجوان خواتین کے جنسی استحصال سے متعلق ڈیٹا موجود ہیں۔

آر کیلی پر زیادہ تر نابالغ لڑکیوں اور نوجوان خواتین کا ریپ کرنے کے الزامات ہیں—فوٹو: اے ایف پی

علاوہ ازیں رپورٹ میں بتایا گیا کہ آر کیلی کی تازہ گرفتاری کے بعد ان پر شکاگو اور نیویارک کی عدالتوں میں نئے مقدمات بھی دائر کیے گئے ہیں، جن میں ان پر خواتین کو جنسی طور پر غلام بنا کر رکھنے اور انہیں ہر وقت اپنی جنسی خواہشات کی تکمیل کے لیے استعمال کرنے جیسے الزامات لگائے گئےہیں۔

ادھر شوبز ویب سائٹ ’ٹی ایم زیڈ‘ نے اپنی رپورٹ میں بتایا کہ آر کیلی کی حالیہ گرفتاری کے بعد گلوکار کے ساتھ رہنے والی 2 نوجوان خواتین کے اہل خانہ نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ ان کی بچیوں نے خودکشی کرلی ہے۔

رپورٹ کے مطابق رواں ماہ 11 جولائی کو آر کیلی کی گرفتاری کے بعد ان کے ساتھ رہنے والی 2 خواتین جیسلین اور ایزریل کلیری پراسرار طور پر غائب ہوگئی ہیں اور ان کے اہل خانہ نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ انہوں نے خودکشی کرلی ہوگی۔

تاہم ان ہی خواتین کے حوالے سے شوبز ویب سائٹ ’روٹ‘ نے اپنی رپورٹ میں ایک اور ویب سائٹ کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ یہ خواتین ٹرمپ انٹرنیشنل ٹاول اینڈ ہوٹل میں رہائش پذیر تھیں، تاہم آر کیلی کی گرفتاری کے بعد انہیں وہاں سے نکال دیا گیا۔

آر کیلی کا نشانہ بننے والی زیادہ تر لڑکیاں نابالغ یا نوجوان ہیں—فائل فوٹو: ڈیلی بیسٹ

رپورٹ کے مطابق آر کیلی کی ان دونوں گرل فرینڈز کو فیڈرل پولیس کی ہدایات کے بعد ٹرمپ ہوٹل سے نکالا گیا اور پولیس نے ان کے اپارٹمنس کو بھی سیل کردیا۔

اب دیکھنا یہ ہے کہ آنے والی سماعت میں آر کیلی کے حوالے سے عدالت کیا فیصلہ کرتی ہے، خیال کیا جا رہا ہے کہ گلوکار پر فرد جرم عائد کی جائے گی۔

آر کیلی پر رواں برس فروری میں امریکی ریاست الینوائے کے شہر شکاگوکی ایک عدالت نے تین کم عمر لڑکیوں سمیت مجموعی طور پر 4 اور بعد ازاں مزید 6 افراد کو بدترین جنسی تشدد کا نشانہ بنانے کی فرد جرم بھی عائد کی تھی۔

علاوہ ازیں ریاست الینوائے کی کک کاؤنٹی کی عدالت نے ان پر رواں برس مئی میں جنسی جرائم کے مزید 11 نئے الزامات لگائے تھے اور تاحال ان پر ان کیسز کی فرد جرم عائد نہیں کی جا سکی۔

گلوکار پر دوسری سابق اہلیہ نے بھی بدترین جنسی تشدد کے الزامات بھی لگا رکھے ہیں—فائل فوٹو: دی سورسز

آر کیلی پر جون میں لگائے گئے نئے 11 الزامات کے تحت انہوں نے 3 لڑکیوں کو اس وقت جنسی تشدد اور ریپ کا نشانہ بنایا جب ان کی عمریں 13 سے 17 برس کے درمیان تھیں۔

آر کیلی پر عائد کیے گئے 11 الزامات میں سے 4 الزامات سنگین نوعیت کے ہیں اور یہ الزامات ثابت ہونے پر انہیں 30 سال جیل اور جرمانے کی سزا ہوسکتی ہے۔

ان پر لگائے گئے ان نئے 11 الزامات کے تحت انہوں نے مئی 2009 سے جنوری 2010 تک یہ جرائم کیے۔

آر کیلی نے 15 برس کی عمر میں عالیہ سے شادی کی جو بعد ازاں جہاز حادثے میں ہلاک ہوگئیں—فائل فوٹو: مس ڈمپلز

ان پر لگائے گئے پہلے الزامات کے تحت انہوں نے 1990 سے لے کر 2000 تک ایک دہائی تک تین کم عمر لڑکیوں سمیت دیگر خواتین کو بدترین جنسی تشدد اور ریپ کا نشانہ بنایا۔

ان پر ایک نابالغ لڑکی سے شادی کرنے سمیت اپنی دوسری اہلیہ کو بدترین جنسی تشدد کا نشانہ بنائے اور ایک خاتون کے ساتھ ورچوئل طرز پر جنسی تعلقات قائم کرنے جیسے الزامات ہیں۔

اگرچہ آر کیلی نے ان تمام الزامات کو مسترد کیا ہے، تاہم ان کے خلاف کیس لڑنے والے وکلاء کے مطابق گلوکار کے خلاف مستند ثبوت موجود ہیں۔

گلوکار پر زیادہ تر سیاہ فام خواتین کو نشانہ بنانے کا الزام ہے—فوٹو: ہیلو بیوٹی فل