بھارت چاند کے قطب جنوبی پر خلائی مشن بھیجنے کے لیے تیار
اگر اس مشن کو لینڈ کرنے میں کامیابی حاصل ہوئی تو یہ پہلی بار ہوگا کہ کسی ملک کا خلائی مشن چاند کے اس حصے پر پہنچ سکے گا۔
رواں سال کے آغاز میں چین کا خلائی مشن چینگ 4 چاند کے تاریک حصے پر اترنے میں کامیابی حاصل کی تھی اور اسے سنگ میل قرار دیا گیا تھا۔
اب بھارت چاند کے قطب جنوبی میں مشن بھیج رہا ہے اور اگر اسے لینڈ کرنے میں کامیابی حاصل ہوئی تو یہ پہلی بار ہوگا کہ کسی ملک کا خلائی مشن چاند کے اس حصے پر پہنچ سکے گا۔
انڈین اسپیس ریسرچ آرگنائزیشن (آئی ایس آر او) چندریان 2 مشن کو 15 جولائی کو روانہ کررہا ہے جس میں کوئی انسان تو نہیں، مگر 3 روبوٹ ہوں گے جو سطح اور آسمان سے چاند کا سروے کرسکیں گے۔