تیزاب سے جلانا قتل سے بھی بڑا جرم ہے، چیف جسٹس
سپریم کورٹ نے متاثرہ خاتون کی معافی کے باوجود تیزاب گردی کے ملزم کی رہائی کی درخواست مسترد کردی۔
سپریم کورٹ نے تاریخی فیصلے میں تیزاب گردی کے ملزم کی رہائی کی درخواست مسترد کرتے ہوئے ریمارکس دیئے کہ متاثرہ فریق کی معافی کے باوجود ملزم سزا سے نہیں بچ سکتا۔
چیف جسٹس آصف سعید کھوسہ نے ملزم جاوید اقبال کی درخواست پر فیصلہ سناتے ہوئے کہا کہ تیزاب گردی کا مجرم کسی رعایت کا مستحق نہیں۔
دوران سماعت درخواست گزار کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ متاثرہ خاتون نے ان کے موکل کو معاف کردیا ہے۔
مزید پڑھیں: خواتین پر تیزاب پھینکنے والے کو 14 سال کی قید
جس پر چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ تیزاب گردی کے کیس میں کوئی سمجھوتہ نہیں ہو سکتا۔ ؎