گانے میں غیر ازدواجی تعلقات کا لفظ استعمال، ہنی سنگھ کے خلاف مقدمہ درج
بھارتی ریپر، گلوکار و موسیقار یو یو ہنی سنگھ کے خلاف بھارتی ریاست پنجاب میں گانے میں خواتین کے لیے انتہائی نامناسب لفظ استعمال کرنے پر مقدمہ درج کردیا گیا۔
یہ پہلا موقع نہیں ہے کہ یو یو ہنی سنگھ پر گانے میں نامناسب اور بیہودہ شاعری کرنے پر مقدمہ درج کیا گیا ہو، اس سے قبل 2013 میں بھی انہیں قانونی کارروائی کا سامنا کرنا پڑا تھا۔
ہنی سنگھ کو 2013 میں ’میں ہوں بلاتکاری‘ گانا گانے پر قانونی کارروائی کا سامنا کرنا پڑا تھا اور اب انہیں گزشتہ برس ریلیز ہونے والے گانے ’مکھناں‘ میں خواتین سے متعلق بیہودہ لفظ استعمال کرنے پر کارروائی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
یو یو ہنی سنگھ کے گزشتہ برس ریلیز ہونے والے گانے پر ھارتی ریاست پنجاب کی خواتین سے متعلق کام کرنے کمیشن نے اعتراض کرتے ہوئے پولیس کو ان کے خلاف کارروائی کرنے کی درخواست کی تھی۔
خواتین سے متعلق کام کرنے والے کمیشن کے مطابق یو یو ہنی سنگھ کے دسمبر 2018 میں ٹی سیریز کے بینر تلے ریلیز کیے جانے والے گانے ’مکھناں‘ میں خواتین سے متعلق انتہائی بیہودہ شاعری استعمال کی جو ناقابل قبول اور خواتین کی اہمیت کو کم کرنے کے مترادف ہے۔
خواتین کمیشن نے ہنی سنگھ کے گانے میں شامل ’میں ہوں ویمنزیئر‘ جملے پر اعٹراض کرتے ہوئے پولیس کو ان کے خلاف کارروائی کرنے کی درخواست دی تھی۔
یہ بھی پڑھیں: یو یو ہنی سنگھ کے گانے کی شاعری بیہودہ قرار
’ویمنزیئر‘کی معنی ایک ایسے شخص کے طور پر لی جاتی ہیں جس کے بیک وقت متعدد خواتین سے غیر ازدواجی تعلقات ہوتے ہیں۔اور اب گلوکار کے خلاف مقدمہ دائر کردیا گیا۔