'ایک وقت میں کئی مردوں سے محبت کی جاسکتی ہے'
ایک وقت میں متعدد مردوں سے محبت کرنے کے خیال کو غلط نہیں سمجھتی اور اس کے حق میں بھی ہوں، بولی وڈ اداکارہ
بولی وڈ اداکارہ رادھیکا آپٹے اپنے بولڈ انداز اور دل میں کوئی بات نہ رکھنے والی شخصیات کے طور پر پہچانی جاتی ہیں اور اب ایک نئے بیان کے باعث انہیں تنقید کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
رادھیکا آپٹے نے اپنے حال ہی میں دیے ایک انٹرویو میں بیان دیا کہ ایک وقت میں متعدد مردوں سے محبت کرنے کے خیال کو وہ غلط نہیں سمجھتیں اور اس کے حق میں بھی ہیں۔
یہ بیان اداکارہ رادھیکا نے نیہا دھوپیا کے شو بی ایف ایف ود ووگ میں دیا جہاں وہ آیوشمان کھرانہ کے ہمراہ پیش ہوئیں۔