کیون اسپیسی پر ’ریپ‘ الزام لگانے والے شخص نے کیس واپس لے لیا
آسکر ایوارڈ یافتہ ہولی وڈ اداکار 59 سالہ کیون اسپیسی پر جنسی طور پر ہراساں کرنے اور ریپ کا الزام لگانے والے شخص نے اداکار کے خلاف دائر کیا گیا مقمہ واپس لے لیا۔
کیون اسپیسی پر مجموعی طور پر 30 مرد و خواتین نے جنسی طور پر ہراساں کرنے اور ’ریپ‘ کا نشانہ بنانے کے الزامات عائد کر رکھے ہیں۔
کیون اسپیسی پر نابالغ لڑکے کے ساتھ زبردستی کرنے کے الزام میں امریکی عدالت نے الزام بھی عائد کر رکھا ہے، تاہم اسی کیس میں ان پر تاحال فرد جرم عائد نہیں کی جاسکی۔
کیون اسپیسی کے خلاف امریکی عدالتوں میں جنسی جرائم کے تحت فوجداری اور سول مقدمات زیر سماعت ہیں۔
آسکر ایوارڈ یافتہ پر امریکی ریاست میساچوٹس کی عدالت نے نشے کی حالت میں 2016 میں ایک 18 سالہ لڑکے کا ریپ کرنے کی کوشش کا الزام عائد کر رکھا ہے اور اس کیس کی سماعتیں جاری ہیں، تاہم تاحال ان پر فرد جرم عائد نہیں کی جاسکی۔
داکار پر الزام ہے کہ انہوں نے جولائی 2016 میں امریکی ریاست میساچوٹس کی کاؤنٹی نینٹو کیٹ کے ایک کلب کے باہر نشے کی حالت میں ان کے 18 سالہ بیٹے پر جنسی حملہ کیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں: ہولی وڈ اداکار پر لڑکے پر جنسی حملہ کرنے کا الزام عائد
اداکار پر اکتوبر 2017 میں سابق مقامی نیوزاینکر ہیتھر انراہ نے الزام عائد کیا تھا کہ کیون اسپیسی نے ان کے بیٹے کے ساتھ زبردستی کرنے کی کوشش کی۔
نیوز اینکر نے دعویٰ کیا تھا کہ اداکار نے ان کے بیٹے کی پینٹ اتارنے کے بعد ان کے ساتھ زبردستی کرنے کی کوشش کی اوران کے بیٹے نے خوف اور ڈر کی وجہ سے واقعے کی رپورٹ درج نہیں کروائی۔