'مجھے ایسا لگا جیسے میرا ریپ ہوگیا'
بولی وڈ اداکارہ نے سوشل میڈیا پر ایک شخص کے رویے کی شکایت کرتے ہوئے کئی پوسٹس میں اپنے تجربے کو شیئر کیا۔
بولی وڈ اداکارہ ایشا گپتا نے دہلی کے ایک ہوٹل کے مالک پر انتہائی نامناسب رویہ اختیار کرنے کا الزام عائد کردیا۔
انڈین ایکسپریس کی رپورٹ کے مطابق ٹوئٹر اور انسٹاگرام پر اپنے تجربے کو شیئر کرتے ہوئے ایشا گپتا نے لکھا 'اگر میری جیسی خاتون کو ملک میں عدم تحفظ کا احساس ہوسکتا ہے تو سوچا جاسکتا ہے کہ عام لڑکیاں کیا محسوس کرتی ہوں گی، یہاں تک کہ میرے ساتھ 2 سیکیورٹی گارڈ ہونے کے باوجود مجھے ایسا لگا جیسے میرا ریپ ہوگیا'۔