انہوں نے لکھا 'علی نور کی حالت میں بہتری آئی ہے اور اب وہ خطرے سے باہر نکل آئے ہیں، جگر ٹرانسپلانٹ کی ضرورت اب نہیں رہی اور ان کا جگر ٹھیک ہونے لگا ہے'۔
اس سے پہلے ایک اور ٹوئیٹ میں علی حمزہ میں مداحوں سے درخواست کی تھی 'میری ہر ایک سے درخواست ہے کہ وہ علی نور کی حالت کے بارے میں مزید قیاس آرائیاں اس وقت تتک نہ کریں جب تک ہم کوئی بیان جاری نہ کریں، جو بہت جلد جاری کیا جائے گا، اور ہاں وہ اچھی خبر پر مشتمل ہوگا'۔
اس سے پہلے گزشتہ ہفتے نوری بینڈ کے فیس بک پیج پر علی حمزہ نے اپنے بیان میں کہا تھا کہ گلوکار کی صحت پہلے سے بہتر ہورہی ہے اور ان کا علاج کامیابی سے جاری ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ مداحوں کو پریشان ہونے کی ضرورت نہیں کیونکہ علی نور بہت جلد اپنے پیروں پر کھڑے ہوجائیں گے۔
جگر کا عطیہ دینے کے حوالے سے انہوں نے لکھا کہ ڈاکٹرز کے مطابق ڈونر کوئی فیملی کا شخص ہی ہوسکتا ہے، لیکن ابھی اس کی ضرورت نہیں ہے، کیوں کہ علی نور کی حالت میں بہتری آرہی ہے۔
علی حمزہ نے اپنی پوسٹ میں مداحوں سے علی نور کی صحت کے لیے دعائیں کرنے کی درخواست بھی کی جبکہ انہوں نے ایسے مشکل وقت میں ساتھ دینے والوں کا شکریہ بھی ادا کیا۔
انہوں نے اپنی پوسٹ میں واضح کیا کہ علی نور کو خون عطیہ کرنے کی ضرورت نہیں ہے، نہ تو جگر ٹرانسپلانٹ کی ضرورت ہے اور اگر ضرورت پڑی بھی تو صرف خاندان کا کوئی افراد ہی انہیں جگر عطیہ کرسکتا ہے۔