یو یو ہنی سنگھ کے گانے کی شاعری بیہودہ قرار
بھارتی گلوکار پر گانے کی شاعری میں خواتین سے متعلق انتہائی بیہودہ شاعری استعمال کرنے کا الزام ہے۔
بھارتی ریپر، گلوکار و موسیقار یو یو ہنی سنگھ جو ہمیشہ اپنے گانوں کے وائرل ہونے کی وجہ سے خبروں میں رہتے ہیں۔
اس بار انہیں اپنے ایک سال پرانے گانے میں خواتین سے متعلق بیہودہ شاعری استعمال کرنے پر مقدمے کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔
اطلاعات ہیں کہ یو یو ہنی سنگھ کے گزشتہ برس جاری ہونے والے گانے ’مکھناں‘ کی شاعری پر بھارتی ریاست پنجاب کی خواتین سے متعلق کام کرنے کمیشن کو اعتراضات ہیں اور انہوں نے پولیس سے گلوکار کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کردیا۔
ہندوستان ٹائمز کے مطابق یو یو ہنی سنگھ کے دسمبر 2018 میں ٹی سیریز کے بینر تلے ریلیز کیے جانے والے گانے ’مکھناں‘ پر بھارتی ریاست پنجاب کی ویمن کمیشن کو اعتراض ہے، جس نے ریاستی پولیس کو گلوکار کے خلاف کارروائی کے لیے تحریری درخواست بھی دے دی۔