ٹک ٹاک کو برطانیہ میں بچوں کی پرائیویسی پر تحقیقات کا سامنا
اس سے قبل رواں سال فروری میں امریکا میں بھی اس حوالے سے ٹک ٹاک پر جرمانہ عائد کیا گیا تھا۔
ٹک ٹاک نوجوانوں میں بہت تیزی سے مقبول ہونے والی اپلیکشن ہے مگر اس میں بچوں کے ڈیٹا کے غلط استعمال کے حوالے سے تحفظات بھی ظاہر کیے جاتے ہیں۔
رواں سال فروری میں امریکا کے فیڈرل ٹریڈ کمیشن نے اس ایپ پر بچوں کے ڈیٹا کرنے پر 57 لاکھ ڈالرز کا جرمانہ عائد کیا تھا جس کے بعد کمپنی نے اپلیکشن کے استعمال کی شرائط کو تبدیل کیا تھا۔
ان تبدیلیوں کے بعد 27 فروری کے بعد سے اس ایپ کو استعمال کرنے کی کم از کم 13 سال کردی گئی تھی۔