میشا شفیع جنسی ہراساں کیس: جیسا فریقین کہہ رہے ہیں، ایسا کر رہے ہیں، عدالت
اس کیس میں اپنی مرض کر ہی نہیں رہی، فریقین جیسے کہہ رہے ہیں ویسے کیس سن رہے ہیں، سیشن جج امجد شاہ
گلوکارہ و اداکارہ میشا شفیع کی جانب سے گلوکار علی ظفر پر لگائے گئے جنسی ہراساں کیس کی سماعت کے دوران عدالت نے ریمارکس دیے ہیں کہ اس کیس میں عدالت اپنی مرضی نہیں کر رہی، جیسے فریقین کہ رہے ہیں، ویسے کیا جا رہا ہے۔
علی ظفر کی جانب سے دائر ہتک عزت کیس کی سماعت سیشن کورٹ میں جج امجد علی شاہ نے جس میں گلوکار خود پیش ہوئے۔
دوران سماعت 25 منٹ سے زیادہ وقت تک علی ظفر کا بیان ریکارڈ کیا گیا، جنہوں نے ایک بار پھر میشا شفیع کے الزامات کو مسترد کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ ان پر جھوٹے الزامات لگائے۔
گلوکار نے عدالت کو بتایا کہ جنسی ہراساں کرنے کے الزامات لگانے سے قبل انہیں میشا شفیع کی جانب سے ایک شخص کے تواسط سے دھمکیاں دی گئیں۔