دنیا کی تیز ترین اسمارٹ فون چارجنگ ٹیکنالوجی سامنے آگئی
دنیا کی تیز ترین اسمارٹ فون چارجنگ ٹیکنالوجی جو محض 13 منٹ میں 4000 ایم اے ایچ بیٹری کو مکمل چارج کرسکتی ہے۔
چینی کمپنی ویوو نے دنیا کی تیز ترین اسمارٹ فون چارجنگ ٹیکنالوجی متعارف کرا دی ہے جو محض 13 منٹ میں 4000 ایم اے ایچ بیٹری کو مکمل چارج کرسکتی ہے۔
شنگھائی میں 26 جون کو شروع ہونے والی موبائل ورلڈ کانگریس کے دوران ویوو کی جانب سے سپرفلیش چارج 120 واٹ نامی تیز ترین چارجنگ ٹیکنالوجی متعارف کرائی۔
یہ فون تاحال کمرشل فونز کے لیے تو پیش نہیں کی گئی مگر کمپنی کا کہنا ہے کہ اس کی مدد سے 4000 ایم اے ایچ بیٹری کو 13 منٹ میں مکمل چارج کیا جاسکتا ہے جو کہ حیران کن پیشرفت ہے۔