دنیا کا پہلا انڈر ڈسپلے کیمرا فون متعارف
چینی کمپنی اوپو کے جلد سامنے آنے والے فون میں ایسے فیچرز ہوں گے جو ایپل اور سام سنگ کے فونز میں بھی نہیں۔
اطلاعات ہیں کہ ایپل کی جانب سے رواں برس متعارف کرائے جانے والے آئی فون بہت سارے منفرد فیچرز کے ساتھ ہوں گے، جن میں بیک وقت تین ریئر کیمرے جیسے فیچرز شامل ہیں۔
علاوہ ازیں رپورٹس ہیں کہ ایپل کی جانب سے 2019 کے آئی فون میں پہلی بار فنگر پرنٹ اور کیمرے کے ایسے سینسر دیے جائیں گے جو جدید ٹیکنالوجی کے حامل ہوں گے۔
صرف ایپل ہی نہیں بلکہ جنوبی کورین کمپنی سام سنگ بھی پہلی بار منفرد موبائل فون متعارف کرانے پر کام کر رہی ہیں اور اطلاعات ہیں کہ کمپنی رواں برس کے اختتام تک پہلی بار 64 میگا پکسل کیمرے والا فون متعارف کرائے گی۔
یہ بھی پڑھیں: دنیا کا پہلا انڈر ڈسپلے کیمرے والا فون چند دن کی دوری پر
آئی فون اور سام سنگ کے فیچرز اپنی جگہ لیکن چینی کمپنی ’اوپو‘ نے دونوں کمپنیوں کو ایک فیچر میں پیچھے چھوڑ دیا۔