خواتین پر تشدد پیش کرتی فلم 'کبیر سنگھ' کامیاب
بولی وڈ اداکار شاہد کپور کی فلم 'کبیر سنگھ' ریلیز ہونے کے فوری بعد کامیاب ثابت ہوگئی تاہم اسے کئی تجزیہ کار شدید تنقید کا نشانہ بھی بنا رہے ہیں۔
فلم 'کبیر سنگھ' رواں سال 21 جولائی کو سینما گھروں میں ریلیز ہوئی، جس کے بعد اس کے ریویوز سامنے آئے، جہاں کئی تجزیہ کاروں نے فلم میں شاہد کی اداکاری کو سراہا وہیں بہت سے تجزیہ کاروں کا یہ بھی کہنا تھا کہ اس فلم میں خواتین کی مخالفت دکھائی ہے، جبکہ انہوں نے ہدایت کار پر الزام لگایا کہ فلم میں خواتین پر ظلم کرنے والے کردار کو ہیرو کے طور پر پیش کیا۔
یاد رہے کہ فلم میں شاہد کپور نے ایک میڈیکل کالج میں پڑھنے والے طلبہ کا کردار نبھایا جو آگے جاکر ایک کامیاب سرجن بنتا ہے۔
اس سفر میں اسے اپنے کالج کی ایک لڑکی سے محبت ہوجاتی ہے، جبکہ اس کا غصہ اسے کئی بار مشکلات کا شکار بھی بناتا ہے۔
فلم میں شاہد کپور کو شدید نشے کا عادی بھی دکھایا، جو اپنے پیار کی جدائی کے بعد خود کو تباہ کرنے کی ہر ممکن کوشش کرتا ہے۔