پرینیتی چوپڑا کی نظر میں ارجن کپور سب سے بہتر شخص
بولی وڈ اداکارہ پرینیتی چوپڑا جو ان دنوں اپنی آنے والی فلم ’جبری جوڑیاں‘ کی شوٹنگ کے لیے سدھارتھ ملہوترا کے ساتھ مصروف ہیں، انہوں نے اعتراف کیا ہے کہ ارجن کپور رومانس کے لیے بہترین شخص ہیں۔
یہ پہلا موقع نہیں ہے کہ پرینیتی چوپڑا نے ارجن کپور کی تعریف کی ہو، وہ اس سے قبل بھی ان کی تعریف کر چکی ہیں اور انہیں ایک مخلص اور اچھا انسان قرار دے چکی ہیں۔
ارجن کپور اور پرینیتی چوپڑا نے 2012 میں رومانٹک تھرلر فلم ’عشق زادے‘ سے کیریئر کی شروعات کی تھی اور پہلی فلم کی کامیابی کے بعد ہی دونوں کے درمیان تعلقات استوار ہوگئے تھے۔
دونوں گذشتہ ریلیز ہونے والی فلم ’نمستے انگلینڈ‘ میں بھی نظر آتے تھے، جو باکس آفس پر ناکام ہوئی اور جلد ہی وہ ایک اور آنے والی رومانٹک فلم ’سندیپ اور پنکی فرار‘ میں ایک ساتھ کام کرتے دکھائی دیں گے۔
دلچسپ بات یہ ہے کہ پرینیتی چوپڑا ایکشن ہیرو سدھارتھ ملہوترا کے ساتھ بھی پہلے کام کر چکی ہیں اور دونوں 2014 میں آنے والی فلم ’ہنسی تو پھنسی‘ میں ایک ساتھ دکھائی دیے تھے۔
یہ بھی پڑھیں: ’اگلے سال میرا نام پرینیتی سے جوڑا جائے گا، ارجن کپور
اور اب دونوں ’جبری جوڑیاں‘ کی شوٹنگ میں مصروف ہیں، جسے رواں برس کے آخر تک ریلیز کیے جانے کا امکان ہے۔