حرا مانی اور جنید خان کا نیا ڈرامہ 'مکافات'
پاکستان کے یہ دو نامور اداکار اپنے کیریئر میں تیسری مرتبہ ایک ساتھ کام کرنے جارہے ہیں۔
پاکستانی اداکارہ حرا مانی اور اداکار جنید خان ایک مرتبہ پھر اکٹھے کام کرنے کے لیے تیار ہیں۔
یہ دونوں اداکار اس سے قبل 'سن یارا' اور 'ٹھیس' نامی ڈرامے میں کام کرچکے ہیں اور اب یہ دونوں اپنے تیسری ڈرامے 'مکافات' کی شوٹنگ میں مصروف ہیں جو جیو پر نشر کیا جائے گا۔
مزید پڑھیں: ’مانی سے شادی کرنے کیلئے سابق منگیتر کو 8 ماہ تک دھوکہ دیا‘
ڈان سے بات کرتے ہوئے جنید نے اپنے اس نئے ڈرامے کے حوالے سے بتایا کہ 'ہم حرا اور میں نے ڈرامے کے سیٹ سے لی گئی اپنی پہلی تصویر شیئر کی، تب سے ہی ہماری جوڑی کو بےحد پسند کیا گیا، کیوں کہ لوگ دوبارہ ہمیں اسکرین پر ایک ساتھ کام کرتے دیکھنا چاہتے ہیں'۔