پاکستان

توہین مذہب کے مجرم کو سزائے موت کا حکم

پولیس نے 2016 میں گستاخانہ جملوں پر سلیم نامی شخص کے خلاف تعزیرات پاکستان کی دفعہ 295 'سی' کے تحت مقدمہ درج کیا تھا۔

لاہور کی سیشن عدالت نے توہین مذہب کے تین سال پرانے کیس میں ایک شخص کو عمر قید اور 2 لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنا دی۔

پولیس نے 2016 میں لاہوری گیٹ کے علاقے میں عوامی مقام پر گستاخانہ جملوں پر سلیم نامی شخص کے خلاف تعزیرات پاکستان کی دفعہ 295 'سی' کے تحت مقدمہ درج کیا تھا۔

ڈپٹی پراسیکیوٹر جنرل محمد امجد کے مطابق 12 گواہان نے سلیم کے خلاف بیانات قلمبند کرائے۔

گواہان میں سے 6 کے بیانات عدالت میں جبکہ سیکیورٹی خدشات کی بنا پر دیگر 6 کے بیانات ویڈیو لِنک کے ذریعے ریکارڈ کیے گئے۔

یہ بھی پڑھیں: توہین مذہب کے مرتکب کو سزائے موت کا حکم

مقدمے کا نصف ٹرائل عدالت میں ہوا جبکہ نصف ٹرائل ویڈیو لنک کے ذریعے ہوا جس دوران سیکیورٹی وجوہات کی بنا پر ملزم کو کیمپ جیل میں رکھا گیا۔

ایڈیشنل سیشن جج فیض الحسن نے ویڈیو لنک کے ذریعے ہی سلیم کو سزا سنائی۔