یوٹیوب کا بچوں کی تمام ویڈیوز کڈز ایپ میں منتقل کرنے پر غور
یوٹیوب میں بچوں کی ویڈیوز کو مین ایپ سے ہٹا کر صرف یوٹیوب کڈز ایپ تک مخصوص کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، رپورٹ
یوٹیوب ویڈیوز دیکھنے کے لیے دنیا کی مقبول ترین سائٹ (ڈیسک ٹاپ) یا موبائل ایپ ہے جس کا استعمال بچے بھی بہت زیادہ کرتے ہیں مگر اب گوگل نے اس میں کافی کچھ بدلنے کا فیصلہ کیا ہے۔
وال اسٹریٹ جرنل کی ایک رپورٹ کے مطابق یوٹیوب میں بچوں کی ویڈیوز کو مین ایپ سے ہٹا کر صرف یوٹیوب کڈز ایپ تک مخصوص کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
یہ فیصلہ اس وقت کیا گیا جب گوگل کو یوٹیوب میں بچوں کے مواد کے حوالے سے کافی مسائل کا سامنا ہے اور وہ اس سے بچنے کے لیے پالیسی میں اہم تبدیلیاں کررہا ہے۔