13 منٹ میں اسمارٹ فون بیٹری چارج کرنے والی ٹیکنالوجی تیار
بہت جلد آپ اپنے موبائل کو چند منٹوں میں مکمل چارج کرسکیں گے کیونکہ 120 واٹ فاسٹ چارجنگ ٹیکنالوجی متعارف ہونے والی ہے۔
اسمارٹ فونز کا استعمال اب لگتا ہے کہ ہر ایک ہی کرتا ہے مگر اس کی بیٹری کو بار بار گھنٹوں تک چارج کرنا کسی کو پسند نہیں آتا۔
مگر بہت جلد آپ اپنے موبائل کو چند منٹوں میں مکمل چارج کرسکیں گے کیونکہ پہلی بار 120 واٹ فاسٹ چارجنگ ٹیکنالوجی متعارف ہونے والی ہے۔
چینی کمپنی ویوو نے سوشل میڈیا سائٹ ویبو پر یہ اعلان کیا ہے کہ وہ 26 جون کو شنگھائی میں شیڈول موبائل ورلڈ کانگریس میں یہ تیز ترین چارجنگ ٹیکنالوجی متعارف کرانے والی ہے۔
اس ٹیکنالوجی کی بدولت 4000 ایم اے ایچ بیٹری کو محض 13 منٹ میں مکمل چارج کرنا ممکن ہوگا جبکہ 5 منٹ میں 50 فیصد چارج ہوسکے گی۔