اشتہارات کے لیے رنگ گورا نہیں کرسکتی: ماڈل مشک کلیم
جن برانڈز کو گندمی رنگت سے مسئلہ ہے، وہ میرے بجائے گوری رنگت والی لڑکیوں کی خدمات حاصل کریں، ماڈل
ماڈل مشک کلیم نے ملک میں سانولی یا گندمی رنگت والی خاتون کے مقابلے گوری رنگت والی لڑکیوں کو ترجیح دیے جانے کے معاملے پر بات کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ ان کی پہنچان سانولی رنگت ہے۔
متعدد فیشن ویکس میں کئی برانڈز کو متعارف کرانے والی ماڈل مشک کلیم نے اپنی انسٹاگرام پوسٹ کے ذریعے انکشاف کیا کہ ان کی رنگت کی وجہ سے کپڑوں کے کچھ برانڈز کو مسئلہ ہے۔
ماڈل نے یہ انکشاف بھی کیا کہ کپڑوں کے برانڈز تشہیری اشتہارات میں فوٹوشاپ کے ذریعے ان کی رنگت کو سانولے سے گورا کررہے ہیں۔