ہیکرز کی دھمکیوں کے بعد اداکارہ نے خود ہی عریاں تصاویر شیئر کردیں
میں ایک عوامی شخصیت ہوں، اسی بناء پر مجھے بلیک میل نہیں کیا جاسکتا، خود ہی مداحوں کو اپنی تصاویر دکھا دیتی ہوں،اداکارہ
سوشل میڈیا پر موجود معروف شخصیات کے اکاؤنٹس کو ہیک کرکے ان کے اکاؤنٹس پر نازیبا مواد شیئر کرنا کوئی نئی بات نہیں۔
کئی معروف شخصیات کے ٹوئٹر، انسٹاگرام اور فیس بک اکاؤنٹس ہیک کرکے ان کے خلاف منفی مہم چلائی جاتی رہی ہے۔
سوشل میڈیا اکاؤنٹ ہیک کرنے کے لیے امریکی اداکارہ 21 سالہ بیلا تھرون کو بھی حال ہی میں ہیکرز نے دھمکیاں دیں۔
ہیکرز نے اداکارہ کو دھمکیاں دیں کہ وہ ان کا اکاؤنٹ ہیک کرکے فحش اور عریاں تصاویر اور ویڈیوز شیئر کردیں گے۔
ہیکرز کی مسلسل بلیک میلنگ اور دھمکیوں کے بعد اداکارہ نے خود ہی سوشل میڈیا پر اپنی عریاں تصاویر شیئر کرکے سب کو حیران کردیا۔
امریکی نشریاتی ادارے ’سی این این‘ کے مطابق بیلا تھرون کو نامعلوم ہیکرز کی جانب سے اکاؤنٹ ہیک کرکے عریاں تصاویر شیئر کیے جانے کی دھمکیاں دی گئیں۔