ہائی بلڈ شوگر کی نشاندہی کرنے والی 10 علامات
اگر اس کا علاج نہ کروایا جائے تو اس سے وقت گزرنے کے ساتھ گردوں کے متاثر ہونے کا خدشہ ہوتا ہے۔
جب آپ ہائی بلڈ شوگر کے بارے میں سنتے ہیں تو زیادہ امکان یہی ہے کہ ذہن میں ایسے افراد کا خیال آئے جن میں ذیابیطس کی تشخیص ہوچکی ہو اور انسولین یا علاج کی ضرورت ہو تاکہ مزید پیچیدگیوں سے بچ سکیں۔
مگر بلڈ شوگر لیول ایسے افراد کا بھی بڑھ سکتا ہے جو ذیابیطس کے شکار نہ ہوں اور اگر وہ علاج نہ کرائیں تو اعصاب، گردے، آنکھوں کو نقصان پہنچنے کے ساتھ ساتھ امراض قلب کا بھی خطرہ ہوتا ہے۔
خون میں شکر کی مقدار اس وقت بڑھنے لگتی ہے جب جسم انسولین کو استعمال کرنے سے قاصر ہوجاتا ہے جو غذا کو جسمانی توانائی میں بدلنے کا کام کرنے والا ہارمون ہے۔