پاکستانی اسٹارٹ اَپ کمپنی عالمی ایوارڈ جیتنے میں کامیاب
عالمی اسٹارٹ اپ ایوارڈ حاصل کرنے کے لیے دنیا بھر کی 4 ہزار نئی کمپنیوں نے درخواستیں ادارے کو بھجوائی تھیں۔
صحت سے متعلق کام کرنے والی پاکستانی اسٹارٹ کمپنی ’آزاد ہیلتھ‘ امریکی اور نیدر لینڈ حکومت کے تعاون سے ہونے والے عالمی مقابلے میں ایوارڈ جیتنے میں کامیاب ہوگئی۔
’آزاد ہیلتھ‘ نے امریکی اور نیدرلینڈ کی حکومت کے تعاون سے ہونے والے اسٹارٹ اپ کمپنیوں کے سالانہ عالمی مقابلے میں ایوارڈ حاصل کیا۔
پاکستانی اسٹارٹ اپ کمپنی نے ’دی گلوبل انوویشن تھرو سائنس اینڈ ٹیکنالوی‘ (جی آئی ایس ٹی) کے سالانہ گلوبل انٹرپرینرشپ سمٹ (جی ای ایس) مقابلے میں ایوارڈ حاصل کیا۔
دنیا بھر کی اسٹارٹ اپ کمپنیوں کی ہمت افزائی اور انہیں ایوارڈ دینے کے لیے منعقد ہونے والا یہ سالانہ مقابلہ امریکی اور نیدر لینڈ کی حکومتوں کے تعاون سے ہوتا ہے جب کہ اس میلے میں ایوارڈ جیتنے والی کمپنیوں کو مختلف عالمی اداروں کی جانب سے دی جانے والی رقم کے تحت فنڈز فراہم کیے جاتے ہیں۔