عامر خان کی بیٹی بھی 'دل دے بیٹھیں'
اداکار کی بیٹی کو دوسرے مذہب کے نوجوان کو دل دے بیٹھنے پر تنگ نظر افراد نے تنقید کا نشانہ بھی بنایا۔
بولی وڈ مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان یوں تو اس بات کا اعتراف کر چکے ہیں کہ مناسب وقت آنے پر وہ اپنے بچوں کو شوبز انڈسٹری میں متعارف کرائیں گے۔
تاہم ان کی جانب سے بچوں کو فلم انڈسٹری میں متعارف کرائے جانے سے قبل ہی ان کی بیٹی ارا خان کے بھارتی میڈیا اور سوشل میڈیا پر چرچے ہیں۔
اگرچہ عامر خان بیٹی سے قبل بیٹے جنید خان کو فلم انڈسٹری میں متعارف کرانا چاہتے ہیں، تاہم ان کی بیٹی ارا خان کی میڈیا میں شہرت سے لگتا ہے کہ وہ اپنے بھائی سے قبل شوبز کا حصہ بنیں گی۔